Wednesday, December 23rd, 2009 at 11:50 pm Posted in Photos category
عوامی قوت سے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، صد ر زرداری
فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری آئینی طور پر منتخب صدر ہیں، فاٹا اراکین ایسی کسی کوشش کا حصہ نہیںبنیں گے جس سے صدر یا ملک کا جمہوری نظام غیر مستحکم ہو، یہ بات ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بدھ کے روز فاٹا سے تعلق رکھنے والے 10 سینیٹرز و اراکین اسمبلی نے ایوان صدر میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی، فاٹا سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین کی سربراہی منیر خان اورکزئی نے کی جبکہ وفد میں وزیر حمیداللہ جان آفریدی، زیر مملکت پیر نورالحق قادری، وزیر مملکت عبدالرزاق سینیٹر انجینئر ملک رشید احمد خان سینیٹر حاجی خان آفریدی اور اراکین قومی اسمبلی ملک بلال رحمان، جواد حسین، محمد کامران خان، شوکت اللہ اور ظفر بیگ بھٹانی شامل تھے، ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق وفد کے سربراہ منیر اورکزئی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری آئینی طور پر منتخب صدر ہیں، فاٹا اراکین ان کی مکمل حمایت کرتے ہیںاور ایسی کسی سازش یا کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ملک کا جمہوری نظام یا صدر غیر مستحکم ہوں، وفد میں شامل اراکین نے کہا کہ فاٹا میں چند مسائل موجود ہیں جن کے حل کیلئے حکومت سے کہا گیا ہے، فاٹا اراکین متحد ہیںاور ملک کے جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی روک تھام کرینگے، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے فاٹا اراکین کے موقف کو سراہا اور کہا کہ منتخب جمہوری حکومت درپیش تمام مسائل کا سامنا کرے گی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی، صدر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے اور اس طاقت کے بل بوتے پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت فاٹا کی سیاسی اصلاحات اور سماجی ترقی کے عزم پر پختہ ہے اور ان کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر سیاسی اصلاحات سمیت اعلان کردہ دیگر منصوبوں کے حوالے سے عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی صدر سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ سینٹ میں قائد ایوان نیئر حسین بخاری وزیر بجلی و پانی راجہ پرویزاشرف ، سینیٹر سردار علی اور ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔
Откуда инфа…
……
А есть похожий аналог?…
……
Buy:Viagra Super Force.Viagra Soft Tabs.Viagra Super Active+.VPXL.Levitra.Viagra.Propecia.Cialis Super Active+.Viagra Professional.Cialis.Super Active ED Pack.Zithromax.Tramadol.Cialis Professional.Soma.Maxaman.Cialis Soft Tabs….