Wednesday, December 23rd, 2009 at 11:35 pm Posted in Photos category

رحمان ملک نے ملک بھر کے پریس کلبوں میں سکیورٹی رپورٹ طلب کرلی

وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک بھر کے پریس کلبوں میں سکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں پشاور پریس کلب پر خود کش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی صوبہ سرحد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کردی ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ امریکیوں کی ملک میں نقل وحرکت کامعاہدہ پرویزمشرف نے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کادورہ کیا۔

ان کاکہناتھا کہ ہرچینل دوبلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی فری درآمد کرسکے گا۔ امریکیوں کی نقل وحرکت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امریکیوں کی ملک میں نقل وحرکت کامعاہدہ پرویزمشرف نے کیا۔ اجمل قصاب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہاکہ اجمل قصاب کیس بھارتی عدالت میں ہے اس پرریمارکس نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یقین سے کہتاہوں کہ بلیک واٹرپاکستان میں کام نہیں کررہی

Leave a Reply

This entry was posted on Wednesday, December 23rd, 2009 at 11:35 pm and is filed under Photos. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.