Wednesday, December 23rd, 2009 at 11:14 pm Posted in Photos category
دو وزراء مملکت کے محکمے تبدیل
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بدھ کی شام کو دو وزراء مملکت کے محمکے تبدیل کردیے ہیں جبکہ ایک ریٹائرڈ جج کو سیکریٹری قانون تعینات کیا گیا اور تین وفاقی سیکریٹریوں کو تبدیل کردیا گیا۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف افضل سندھو کو ریلوے کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ پارلیمانی امور کی وزیر مملکت مہرین انور راجہ کو قانون اور انصاف کے محکمے بھی سونپے گئے ہیں۔
دو ہفتوں میں یہ تیسری مرتبہ ہے کہ وزراء کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چھ وزراء کے محکموں میں رد و بدل کیا تھا۔
یاد رہے کہ افضل سندھو نے اکیس نومبر کو ایک نیوز کانفرنس میں این آر او سے فائدہ اٹھانے والے کوئی آٹھ ہزار افراد کی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں صدر آصف علی زرداری، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین اور پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے بعض وفاقی وزراء کے نام بھی شامل تھے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افضل سندھو کی طرف سے این آر او سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی فہرست جاری کرنے کے بعد بعض وفاقی وزراء اور افضل سندھو کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے محمکے کی تبدیلی کا ایک سبب یہ بھی ہوسکتا ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ریٹائرڈ جسٹس محمد عاقل مرزا کو سیکریٹری قانون و انصاف تعنیات کیا ہے اور پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں بھی ان کو دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ تین وفاقی سیکریٹریوں کو تبدیل کردیا ہے۔ سیکریٹری قانون و انصاف جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو تبدیل کرکے انسانی حقوق ڈویژن کا سیکریڑی مقرر کیا گیا ہے۔ اور سیکریٹری پارلیمانی امور محمد حفیظ الرحمان کو سیکریٹری سیاحت تعینات کیا گیا ہے۔ سیکریٹری برائے انسانی حقوق محمد فرید خان کو پاکستان سائنس فاونڈیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
И что в результате?…
……
Замечательно, это очень ценное сообщение…
……
Абсурд какой то…
……
Я думаю, что Вы не правы. Я уверен. Давайте обсудим это. Пишите мне в PM, пообщаемся….
современной Интермост ……